پی ٹی آئی کی جدوجہد حقیقی آزادی تک جاری رہے گی ، فواد چوہدری

Anti-Pakistan slogans sell in India: Fawad Chaudhry My Country
Anti-Pakistan slogans sell in India: Fawad Chaudhry My Country

کراچی (کنٹری نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد حقیقی آزادی تک جاری رہے گی جس کا اگلا لائحہ عمل مکمل طور پر واضح ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ملک پر مسلط ٹولے کو ہٹانے کے لیے ملک گیر تحریک شروع کر چکے ہیں اور کراچی کا جلسہ بھی اسی تحریک کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی یہ جدوجہد 10 ستمبر تک یہ تحریک جاری رہے گی اور اگر 10 ستمبر تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا تو ہمارا لائحہ عمل تبدیل ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کل کراچی میں پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے اور اتوار کو ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، کراچی سمیت پورے ملک میں صرف ایک لیڈر ہے جسکی آواز پر پوری قوم عمل کرتی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پوری قوم کی کراچی نمائندگی کرتا ہے اور کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کل ہونے والا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر جو تشدد کیا گیا اور جو مصیبتیں اٹھائیں اسکی مثال نہیں ملتی ہے جبکہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جو مولانا ، مریم صفدر نے نہ کی ہو ۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو پہلے سے ہی دمہ کی بیماری ہے، ان پر تشدد کے سبب انکی طبیعت مزید بگڑ رہی ہے جس کے باعث ان کو سانس لینے میں شدید مشکل کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ،خواجہ سمیت دیگر کی جانب سے پی ٹی آئی کو اینٹی آرمی ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔