چین، بیجنگ ہیومن رائٹس فورم2022 کا افتتاح

بیجنگ (کنٹری نیوز)بیجنگ میں ” بیجنگ ہیومن رائٹس فورم2022″ کا آغاز ہو گیا-منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چائنا سوسائٹی فار ہیومن رائٹس سٹڈیز اور چائنا ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اس فورم کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس فورم کا موضوع ہے”عدل ،انصاف، معقولیت اور اشتراک: انسانی حقوق کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہاتھوں کو ملائیں”۔تقریباً 70 ممالک اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی تنظیموں کے اعلی اہلکاروں، ماہرین، اسکالرز اور چین میں متعین سفارتکاروں سمیت تقریباً 200 شخصیات نے فورم میں شرکت کی۔
فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے نائب چیئرمین اور چائنا ہیومن رائٹس ریسرچ ایسوسی ایشن کے صدر بائیما چیلن نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے اب تک 1.4 بلین سے زائد چینی باشندوں کے احساس حصول، خوشی اور سلامتی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت تمام ممالک کو انسانی حقوق کی ترقی پر اتفاق رائے کرنا چاہیے، لوگوں کی فلاح و بہبود اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کو بہتر بنانا چاہیے۔ انسانی حقوق کی ترقی بنی نوع انسان کا مشترکہ مقصد ہے اور دنیا کے تمام ممالک کو ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے اور مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔