چین اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے صحافی کے سوال کا جواب

Wang Yi visits Pakistan pavilion at International Charity Bazaar My Country
Wang Yi visits Pakistan pavilion at International Charity Bazaar My Country

چینی وزات خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے پانچ جولائی کو معمول کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہ کیا چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ملاقات کریں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے دوران، چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای چند ممالک کے وزرائے خارجہ اور علاقائی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ چین اور امریکہ نے اتفاق کیا ہے کہ وانگ ای اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے ساتھ ملاقات کریں گے تاکہ موجودہ چین امریکہ تعلقات اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔