چین پاکستان کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کا خواہاں

بیجنگ (کنٹری نیوز)چین کی عالمی ترقیاتی تعاون تنظیم کے ترجمان شو وے نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں شدید سیلاب کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصانات پر گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔بدھ کے روز تر جمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کی باہمی تعاون کی روایت ہے۔ زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات اور کووڈ -۱۹وبا جیسے چیلنجوں کے تناظر میں، فریقین ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے ہیں اور مل کر مشکلات پر قابو پانے میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان چاروں موسموں کی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری اور گہری دوستی کا مظاہرہ ہوا ہے ۔ ہم پاکستان کے تقاضوں کے مطابق جلد از جلد ہنگامی امداد فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔