چین کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار

بیجنگ (کنٹری نیوز)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت چین کی جانب سے پاکستان کو 4000 خیمے، 50000 کمبل، 50000 واٹر پروف ترپالیں اور دیگر سامان فراہم کیا گیا ہے۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، چین نے ہنگامی انسانی دوست امداد کی اضافی کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں 25,000 خیمے اور دیگر ہنگامی نوعیت کا امدادی سامان شامل ہے، اور اسے جلد از جلد پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔