چین کا کواڈ میکانزم کی سر گر میوں با رے سنگین خدشات کا اظہار

بیجنگ (کنٹری نیوز) چینی وزارت خا رجہ نے “کواڈ میکانزم” سمٹ میں چین سے متعلق چاپان کے غلط اظہار خیالات اور سرگرمیوں پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کیا اور احتجاج ریکارڈ کروایا اور اس حوالے سےسنگین خدشات کا اظہار کیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چینی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل لیو جن سونگ نے چین میں جاپانی سفارت خانے کے سینئر منسٹر کے ساتھ ایک ہنگامی ملاقات کی جس میں جاپان امریکہ سمٹ ،جاپان-امریکہ مشترکہ بیان اور جاپان-امریکہ-بھارت-آسٹریلیا “کواڈ میکانزم” سمٹ میں چین سے متعلق چاپان کے غلط اظہار خیالات اور سرگرمیوں پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کیا اور احتجاج ریکارڈ کروایا اور اس حوالے سےسنگین خدشات کا اظہار کیا۔