چین کے اسمارٹ ہوم اپلائنسز ، بیرونی ممالک میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں

سال دو ہزار اکیس میں چین کےہوم اپلائنسز کی پیداوار تین ارب اسی کروڑ تھی اور اس کی برآمدات کی مالیت تقریباً اٹھانوے ارب بہتر کروڑ امریکی ڈالر رہی ۔ان میں چین کے تیار کردہ ریفریجریٹرز کی برآمدات میں مسلسل بارہ سال سے اضافہ ہورہا ہے اور چین دنیا میں ریفریجریٹر کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے ۔مینوفیکچرنگ کی ترقی کے ساتھ سمارٹ ہوم اپلائنسز ایک اہم شعبہ بن چکا ہے۔
سمارٹ اپلائنسز کے شعبے میں چینی انٹرپرائزز کی خوبیوں میں ، سپلائی و صنعتی چین کا مسلسل استحکام ،بین الاقوامی منڈی میں چینی کمپنیز کا فروغ، بیرونی تجارت کے حوالے سے چین کی عملی پالیسی اور مںصوعی ذہانت سمیت سائنس و ٹیکنالوجی کی اختراع میں چینی کمپنیز کی برتری وغیرہ شامل ہیں ۔ آنے والے عرصے میں آسیان ممالک ،چین کے ہوم اپلائنسز کے شعبے کا اہم علاقہ ہوں گے۔پاکستان میں چینی کمپنی ہائیر نے مقامی خصوصیات اور عوام کی ضروریات کی بنیاد پر 519 لٹر کے بڑےسائز کا ریفریجریٹر تیار کیا ہے جس میں بیک وقت بارہ بکروں کا گوشت محفوظ کیا جا سکتا ہے۔