ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ

کراچی (کنٹری نیوز)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 39 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر218.88 سے کم ہو کر 215.49 روپے پر بند ہوا ہے۔