ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان

کراچی (کنٹری نیوز)نٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 79 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 233.91 سے کم ہو کر 232.12 روپے پر بند ہوا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے سستا ہونے کے بعد 234 روپے سے کم ہو کر 232 روپے پر فروخت ہوتا رہا۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سے اب تک 13 روپے 50 پیسے سستا ہو چکا ہے۔