ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر کوئی فارم حاصل نہیں ہوتی، سنیل گواسکر کا ویرات کو مشورہ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)ڈویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس پر انہیں بریک دیے جانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے جس پر سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر کوئی فارم حاصل نہیں ہوتی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا آئی پی ایل 2022 میں بھی بلا خاموش ہے جبکہ وہ رنز بنانے کے لیے جدوجہد بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں مل پارہی۔ایک دن قبل بھی سن رائزز حیدر آباد کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر صفرپر آؤٹ ہوگئے جبکہ اس سیزن میں یہ تیسرا موقع تھا جب ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ویرات کوہلی کے بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ جانے کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر آرام دیے جانے کا مشورہ زور پکڑنے لگا ہے۔حال ہی میں سابق بھارتی چیف کوچ روی شاستری نے بھی انہیں آرام دینے کا مشورہ دیا تھا جس کی تائید کئی بھارتی عظٰیم کرکٹرز نے بھی کی تھی تاہم سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر اس کے خلاف ہیں۔