کاؤنٹی کرکٹ، محمد عباس کی گلوسٹر شائر کے خلاف 9 وکٹیں

کاؤنٹی کرکٹ میں محمد عباس نے گلوسٹر شائر کے خلاف ہیمپشائر کی جیت کو یقینی بناتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کرلی ہیںکاؤنٹی کرکٹ میں گلوسٹر شائر کا مقابلہ ہیمپشائر سے ہوا جس میں ہیمپشائر نے ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی رفتار کو برقراررکھتے ہوئے گلوسٹر شائر کو 87 رنز سے شکست دے دی۔اس میچ میں پاکستان کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عباس نے دونوں اننگ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلی اننگ میں انہوں نے 6 جبکہ دوسری اننگ میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔