گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کرکے نہایت غیر قانونی کام کیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(مانیٹرنگ )گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر کے نہایت غیر قانونی کام کیا ہے اسمبلی کے علاوہ کسی اور جگہ اجلاس بلانے کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں جیسے مہمانوں کی گیلری میں الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں، اسمبلی سے باہر غیر آئینی اجلاس سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور سٹاف کے بغیر اجلاس طلب کر کے غیر قانونی کام کیا گیاتفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر کے نہایت غیر قانونی کام کیا ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب میں آئینی بحران کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر کے نہایت غیر قانونی کام کیا ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے سب سے بڑے جمہوری ادارے پنجاب اسمبلی کو نقصان پہنچایا، گورنر کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے علاوہ کسی اور جگہ اجلاس بلانے کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں جیسے مہمانوں کی گیلری میں الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں، اسمبلی سے باہر غیر آئینی اجلاس سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور سٹاف کے بغیر اجلاس طلب کر کے غیر قانونی کام کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے مطابق اسپیکر کا طلب کردہ اجلاس اسپیکر ہی ختم کر سکتا ہے، کسی اور کے پاس اسپیکر کے طلب کردہ اجلاس کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے، اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کے پاس اجلاس کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر بابت 1997 کے قاعدہ 3 اور 4 کے تحت اجلاس کو بلانے اور ختم کرنے کے آرڈرز سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے کرنے ہوتے ہیں،عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی انسٹیٹیوشن کی حیثیت رکھتا ہے اسے کمزور کرنا دراصل آئین و جمہوریت کو کمزور کرنا ہے، اسمبلی نے گورنر کی طرف سے اسمبلی اور سپیکر کے اختیارات سلب کرنے کے حوالے سے Punjab Laws (Repealing and Removal of Difficulties) Ordinance2022 (of 2022X) کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 128 کے قاعدہ (الف) کے تحت قرارداد پاس کر کے نامنظور کر دیا۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ اس کے بعد مذکورہ آرڈیننس منسوخ ہو گیا ہے، آرڈیننس منسوخ ہونے کے بعد اسمبلی خود مختار حیثیت میں بحال ہو گئی ہے۔