یشما گِل رمضان المبارک میں پہلے عمرے کی ادائیگی پر خوش

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ یشما گِل نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں زندگی میں پہلی بار عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ یشما گِل نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر مسجد الحرام سے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمداللہ، بالآخر میں نے پہلے عمرے کی ادائیگی کرلی ہے۔ انہوں نے اپنی دوسری انسٹا اسٹوری پر انہوں نے اپنی بہن عروبہ گِل کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا۔ اس ویڈیو کلپ میں دونوں بہنیں بہت پرسکون اور خوش نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اس ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا کہ ہمارا پہلا عمرہ۔