عدالت نے سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت  نے  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کی جانب سے اسد قیصر، شہرام ترکئی، شاہ احد، شیر علی ارباب، محمد اقبال آفریدی، اور ڈاکٹر امجد علی کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے جنید اکبر، شاہد خٹک، زبیر وزیر، عمر ایوب ارشد عمر زئی، زر عالم، میاں عمر اور اختر خان کا بھی پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے جن اراکین کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیاہے ان میں ہمایوں خان، ریاض خان، عبدالکبیر خان، طفیل انجم آصف محسود، عجب گل، محمد عثمان اور بابر سلیم سواتی بھی شامل ہیں۔

عدالت کی جانب سے عرفان سلیم، ایڈووکیٹ علی زمان اور ملک شہاب کا بھی پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ دستیاب ریکارڈ کے مطابق ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں، تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان قانونی عمل سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں، ملزمان پر ریاستی اداروں پر حملے اور دہشت گردی کے فروغ جیسے سنگین الزامات ہیں، ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہونے میں بھی ناکام رہے۔

عدالت نے کہا کہ عبوری ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان بھی مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، تفتیشی افسر کی ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے اگلے احکامات تک ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کردے۔

پولیس کی جانب سے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی، انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ جاری کیا

Top News

چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین نے آئچی–ناگویا ایشین گیمز 2026 میں...

چین کی ٹیم نے ناگویا ایشین گیمز میں پہلا میڈل جیت لیا

بیجنگ (نیوز ڈیسک) 2026 ایشیائی کھیلوں کے افتتاح کے...

چین میں جنوری سے اگست تک مسافروں کے بذریعہ ریلوے کل 3.32 ارب ٹرپس ہوئے

بیجنگ (نیوز ڈیسک) رواں سال جنوری سے اگست تک...

چین، 13ویں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کا شان شی...

Local News

اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ...

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نئے صوبوں کی حمایت کرتے...

Related Articles

Popular Categories