چین، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چھٹے چیف ایگزیکٹو کی تقرری

بیجنگ (کنٹری نیوز)چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں تعینات مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر کے ترجمان نے ہانگ کانگ خصوصی انتطامی علاقے کے چھٹے چیف ایگزیکٹو کے طور پر لی جیا چھاؤ کے تقرر پر مبارک باد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ ہانگ کانگ کے شہریوں کی توقعات اور مرکزی حکومت کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور خصوصی انتطامی علاقے کی نئی حکومت کی رہنماِئی کرتے ہوئے تمام شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ مل کر ہانگ کانگ کی ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
ترجمان نے کہا کہ لی جیا چھاؤ چیف ایگزیکٹو منتخب ہونے کے بعد سے، ہانگ کانگ کے مختلف شعبوں ، تنظیموں اور شہریوں کے نمائندگان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور اپنی پالیسی سازی کو بہتر بنانے اور موجودہ انتظامیہ کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے میں مصروف ہیں۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں تعینات مرکزی حکومت کا رابطہ دفتر ، قانون کے مطابق ہانگ کانگ پر حکومت کرنے نیز ، ” ایک ملک دو نظام ” کا نفاذ کرنے میں لی جیا چھاؤ اور خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی حمایت کرے گا۔