چین عالمی برادری کو تقسیم کر نے کی کوششوں کی مخا لفت کر تا ہے، چینی وزیر خا رجہ

Wang Yi visits Pakistan pavilion at International Charity Bazaar My Country
Wang Yi visits Pakistan pavilion at International Charity Bazaar My Country

بیجنگ (کنٹری نیوز)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ ہم سرد جنگ کی سوچ سے پیوستہ ، کچھ ممالک کی جانب سے نظریاتی تصادم کے ذریعے عالمی برادری کو تقسیم کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ لاطینی امریکہ کے ساتھ چین کا تعاون برابری اور باہمی فائدے کی بنیاد پر جاری ہے، اس میں کوئی جغرافیائی سیاسی عنصر نہیں ہےنہ ہی یہ کسی فریق کو نشانہ بنانے یا کسی کی جگہ لینے کی کوشش ہےاور اس میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت یا اثراندازی بھی نہیں ہونی چاہیئے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار چینی وزیر خا رجہ نے
یوراگوئے کے وزیر خارجہ بوسٹیلو، ایکواڈور کے وزیر خارجہ اولگین اور نکاراگوا کے وزیر خارجہ مونکاڈا کے ساتھ کی جانے والی ٹیلی فونک بات چیت میں کیا،انہوں نے چین-لاطینی امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں چین کا موقف بیان کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ اگرچہ چین، لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک ایک دوسرے سے بہت دور ہیں لیکن ان کے وسیع ،مشترکہ مفادات ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کی ہے۔ چین-لاطینی امریکہ تعاون باہمی مفادات پر مبنی جنوب-جنوب تعاون ہے ۔ چین علاقائی معاملات میں یوراگوئے، ایکواڈور، نکاراگوا اور دیگر ممالک کے منفرد اثر و رسوخ کو بہت اہمیت دیتا ہےاور چین کو امید ہے کہ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جاتا رہے گا ،تاکہ چین- لاطینی امریکہ کے تعلقات کو ایک نئی منزل تک پہنچایا جائے گا۔
وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے عالمی ترقیاتی انیشیٹو پیش کیا،جس کا لاطینی امریکہ اور کیریبین سمیت 100 ممالک کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا گیا ۔ چین ،لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ بین الاقوامی اور کثیر الجہتی امور میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے، کثیرالجہتی کا علم بلند رکھنے، عالمی اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے نیز پیچیدہ اور غیر مستحکم بین الاقوامی صورتحال میں مثبت قوت فراہم کرنے کا خواہاں ہے.