اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنےکی درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190ملین پاؤنڈکیس میں سزا یافتہ بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنےکی درخواست دائرکردی گئی۔

بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ 10 نومبر کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی صحت کی خرابی کا بتایا۔ خود بشریٰ بی بی نے بتایا کہ ڈاکٹرکہتے ہیں ان کی آنکھ کی سرجری ہوگی۔ ان کی آنکھ میں موتیا کی تشخیص ہوئی، ان کی  15 نومبر کے آس پاس آنکھ کی سرجری ہونی ہے، جیل میں ان کی ہائیجین کنڈیشن خراب ہے اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، سرجری کے بعد آنکھ میں انفیکشن ہوا تو بینائی بھی جاسکتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ان کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ بھی نکلے ہیں جنہیں جیل عملے نے مارا۔ سیل میں چوہے،کاکروچ اورکیڑے پھرتے رہتے ہیں، جیل میں صفائی کی ناقص صورتحال آنکھوں کے آپریشن کے بعد انفیکشن کا خطرہ بڑھاسکتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ بشریٰ بی بی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنےکی ہدایات کے ساتھ ضروری نگہداشت و علاج کے لیے انہیں کسی مستند اسپیشلائزڈ اسپتال منتقلی کے احکامات دیے جائیں۔

Top News

How China is creating new opportunities for building an Asia-Pacific community

Beijing (CGTN):For Martin Chu, co-founder of a green technology...

ایشیا پیسیفک خطہ عالمی معیشت کی ترقی کا ایک اہم محرک ہے، سیکرٹری جنرل آسیان

اپیک کے 33ویں غیر رسمی سربراہی اجلاس کے انعقاد...

چین، اپیک شینزن اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل

چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزن میں...

Local News

Iqbal calls for faster work on Nokundi-Gwadar road

ISLAMABAD: Planning Minister Ahsan Iqbal has called for work...

Related Articles

Popular Categories