شازیہ منظور کو جائیداد کیس میں مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر دھمکیاں، تھانے میں درخواست دیدی

گلوکارہ شازیہ منظور نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے منیجر کے بیٹوں نے گھر میں گھس کرگن پوائنٹ پر دھمکیاں دیں۔

گلوکارہ شازیہ منظور نے اپنے وکیل فیاض رامے کے ہمراہ تھانہ ملت پارک میں مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دے دی۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ 4 افراد نے ان کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر دھمکیاں دیں،خالی کاغذات پر دستخط کروائے جوبعد میں انہوں نے پھاڑ ڈالے جب کہ مسلح افراد نے انہیں گھر سے نکالنے اور قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

شازیہ منظور نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کا اپنے مینجر نواز سےجائیداد کا تنازع چل رہا ہے، نواز کے بیٹے اکثر گھر میں گھس کر دھمکیاں دیتے ہیں اور گھسیٹتے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نوٹس لیں اور انصاف دلوائیں۔

پولیس کے مطابق شازیہ منظور کا جائیداد کیس عدالت میں چل رہا ہے ،واقعے کی تصدیق کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

Top News

How China is creating new opportunities for building an Asia-Pacific community

Beijing (CGTN):For Martin Chu, co-founder of a green technology...

ایشیا پیسیفک خطہ عالمی معیشت کی ترقی کا ایک اہم محرک ہے، سیکرٹری جنرل آسیان

اپیک کے 33ویں غیر رسمی سربراہی اجلاس کے انعقاد...

چین، اپیک شینزن اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل

چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزن میں...

Local News

Iqbal calls for faster work on Nokundi-Gwadar road

ISLAMABAD: Planning Minister Ahsan Iqbal has called for work...

Related Articles

Popular Categories