وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اور دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطوں اور سیاسی و پارلیمانی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے جمعرات کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چینی سفیر نے وزیراعظم کو چین کے صدر شی جن پنگ کا ایک خط پیش کیا جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کے خط پر اظہار تشکر کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مثبت پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے چین کے ساتھ ’آل ویدر سٹریٹیجک شراکت داری‘ کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے عوامی سطح پر رابطوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں اور پارلیمانوں کے مابین تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Top News

From robot workers to AI glasses: Exploring everyday AI in Hangzhou

By Yu Ying /People Daily Online:In Hangzhou, east China's...

The Fifth Silk Road Friendship Ceremony held in Bishkek, Kyrgyzstan

By People Daily online:On Aug. 4, 2026, the Fifth...

Over 30 trillion yuan: China’s goods trade shows strong growth in first seven months of 2026

Beijing (CGTN): China's foreign goods trade maintained sound growth...

Local News

موجودہ سسٹم عوام کا اعتماد کھوچکا، ری سیٹ ناگزیر ہے: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے...

Related Articles

Popular Categories