وزیراعظم کی ڈسکوز کی نجکاری میں سرمایہ کاروں کی شمولیت کیلئے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈسکوز کی نجکاری میں سرمایہ کاروں کی شمولیت کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ہدایت  کردی۔

ڈسکوز کی نجکاری اور پرائیویٹائزیشن کمیشن کی اصلاحاتی تنظیمِ نو پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری کے تمام مراحل مقررہ مدت میں منافع بخش انداز میں مکمل کیے جائیں ، نجکاری کمیشن میں جاری ادارہ جاتی اصلاحات اور تنظیمِ نو ایک ماہ میں مکمل کی جائے۔

وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ نجکاری کمیشن میں عالمی معیار کے مالیاتی، قانونی اور آئی ٹی ماہرین شامل کیے جائیں۔نجکاری میں بہترین پیشہ ورانہ استعداد کےحامل کنسلٹنٹ کی تجاویز کویقینی بنایا جائے۔

Top News

From robot workers to AI glasses: Exploring everyday AI in Hangzhou

By Yu Ying /People Daily Online:In Hangzhou, east China's...

The Fifth Silk Road Friendship Ceremony held in Bishkek, Kyrgyzstan

By People Daily online:On Aug. 4, 2026, the Fifth...

Over 30 trillion yuan: China’s goods trade shows strong growth in first seven months of 2026

Beijing (CGTN): China's foreign goods trade maintained sound growth...

Local News

موجودہ سسٹم عوام کا اعتماد کھوچکا، ری سیٹ ناگزیر ہے: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے...

Related Articles

Popular Categories