بھارت: ممبئی پولیس نے اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملے کے بعد بالی وڈ کے ستاروں کیلئے ایڈوائزی جاری کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے کئی اداکاروں کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
ممبئی پولیس نے بالی وڈ ستاروں کی سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں مشہور شخصیات کو عوامی مقامات میں جانے اور مداحوں سے میل جول رکھنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے حملے سے قبل مبینہ طور پر بالی وڈ کے کئی ستاروں کے گھروں کا دورہ کیا تھا۔
21 اکتوبر کو ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ملزم نے دیگر افراد کے علاوہ امیتابھ بچن اور سلمان خان کی رہائش گاہوں پر بھی مبینہ طور پر نظر رکھی تھی۔



