وزیراعظم نے یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیموں کے تحت ذاتی قرضوں کی حد بڑھادی

وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیموں کے تحت ذاتی قرضوں کی حد بڑھا دی۔

لاہور میں وزیراعظم کی زیرصدارت وزیراعظم یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیموں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ قرض فراہمی کے پروگرام میں خواتین کے لیے 30 فیصد قرضے مختص کیے جائیں اور نوجوانوں کے لیےقرض حاصل کرنے کی عمر کی حد 21 سے کم کرکے 18 سال کی جائے۔

لون اسکیموں پر قرضوں کی حد 75 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئی، یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیموں پر ذاتی قرضے آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔

رواں سال ان اسکیموں کے تحت نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 292 ارب روپے مختص کیے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سمیڈا نوجوانوں کو کاروبار کے آغاز، کاروباری مشاورت سمیت تکنیکی معاونت فراہم کرے، نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنانے، ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جنوری 2023 سے اب تک 5 لاکھ 81 ہزار 341 نوجوانوں کو قرضہ فراہم کیا گیا ہے، اس دوران 313.9 ارب روپے کے قرضہ جات دیے جا چکے ہیں، 27-2026 کے دوران 2 لاکھ 66 ہزار 700 نوجوانوں کو 292 ارب قرضہ دینے کا تخمینہ ہے

Top News

China and Pakistan are set to make history in space cooperation

Beijing (CGTN): China has confirmed that a Pakistani astronaut...

COP31 in Türkiye: Can the world turn climate pledges into action?

Beijing (CGTN): The 31st session of the Conference of...

Report highlights China’s role in sustaining peace, stability in South China Sea

Beijing (CGTN): A report released on Saturday highlighted China's...

Local News

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کر لی

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے فیملی کورٹ...

Related Articles

Popular Categories