پاک بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کے نامناسب روپے  پر تبصرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ایک تبصرے میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اب معاملات حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں، دو روز قبل جو کچھ ہوا وہ بالکل ٹھیک نہیں تھا، آئی سی سی اور دونوں بورڈز کو اب آگے آنا چاہیے اور کھلاڑیوں کو روکنا چاہیے۔

سابق بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران تھوڑی بہت نوک جھونک ہوتی آئی ہے اور ہونی بھی چاہیے لیکن معاملہ اس حد تک نہیں بڑھنا چاہیے کہ بعد میں شرمندگی اٹھانی پڑے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے بھارتی بولر ہرشت رانا کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے درست نہیں کیا، اس طرح کے اقدامات سے آنے والی نسل کے لیے اچھی مثال قائم نہیں ہو رہی۔

ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ کھیل کو کھیل کے طور پر ہی لینا چاہیے، میدان میں جیتنے کے لیے پورا زور لگائیں لیکن میچ کے بعد اس قسم کا ردعمل دونوں طرف کے کھلاڑیوں کی جانب سے نہیں ہونا چاہیے۔

Top News

China launches AI platform for Earth system research

Beijing (CGTN): The Earth system intelligence research platform "ZHU·GE"...

China vows to foster stable environment for business cooperation with Australia: Premier Li

Beijing (CGTN): China stands ready to work with Australia...

How China is creating new opportunities for building an Asia-Pacific community

Beijing (CGTN):For Martin Chu, co-founder of a green technology...

ایشیا پیسیفک خطہ عالمی معیشت کی ترقی کا ایک اہم محرک ہے، سیکرٹری جنرل آسیان

اپیک کے 33ویں غیر رسمی سربراہی اجلاس کے انعقاد...

چین، اپیک شینزن اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل

چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزن میں...

Local News

Muhammad Zeeshan Ali to board China’s space station as first foreign astronaut

Islamabad: Pakistani astronaut Muhammad Zeeshan Ali, selected as a...

Related Articles

Popular Categories