شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے انجرڈ ہوئیں: فلمساز کا انکشاف

بالی وڈ  فلم ساز لکشمن اتریکر نے انکشاف کیا کہ اداکارہ شردھا کپور فلم ‘ایٹھا’ کے گانے کیلئے 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے انجری کا اشکار ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز لکشمن اتریکر نے حال ہی میں فلم کے گانے ‘جی جی رے جی’  کی رونمائی کے موقع پر  میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے شردھا کپور کی کام سے لگن اور محنت کی تعریف کی۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نے مہاراشٹرا کے روایتی رقص ‘تماشا’ اور ‘لاوانی’ کو سیکھنے کے لیے لگن کا مظاہرہ کیا، فلم میں وہ مشہور فنکارہ ‘وتھابائی بھاؤ مانگ نارائن گاؤں کر’ کا کردار ادا کررہی ہیں،  یہ گانا مڈھ آئی لینڈ پر تعمیر کیے گئے ایک شاندار سیٹ پر فلمایا گیا تھا جس کے لیے کئی ہفتوں تک محنت کرنا پڑی۔

فلم ساز کے مطابق شردھا نے ہر گانے کے لیے 25 دن تک ریہرسل کی اور وہ روزانہ 8 گھنٹے تک 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر مشق کرتی تھیں جس کی وجہ سے ان کے پاؤں سوجھ جاتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کا پہلا دن تو بخوبی گزرا لیکن دوسرے دن شردھا کے پٹھوں میں کھچاؤ آ گیاتھا جس کی وجہ سے ہمیں شوٹنگ روکنا پڑی اور پھر ایک ماہ کے بریک کے بعد اس گانے کو دوبارہ سے شوٹ کیا گیا تھا۔

Top News

China launches AI platform for Earth system research

Beijing (CGTN): The Earth system intelligence research platform "ZHU·GE"...

China vows to foster stable environment for business cooperation with Australia: Premier Li

Beijing (CGTN): China stands ready to work with Australia...

How China is creating new opportunities for building an Asia-Pacific community

Beijing (CGTN):For Martin Chu, co-founder of a green technology...

ایشیا پیسیفک خطہ عالمی معیشت کی ترقی کا ایک اہم محرک ہے، سیکرٹری جنرل آسیان

اپیک کے 33ویں غیر رسمی سربراہی اجلاس کے انعقاد...

چین، اپیک شینزن اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل

چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزن میں...

Local News

Muhammad Zeeshan Ali to board China’s space station as first foreign astronaut

Islamabad: Pakistani astronaut Muhammad Zeeshan Ali, selected as a...

Related Articles

Popular Categories