امریکہ، ایران کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال

مقامی وقت کے مطابق 9 اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس وقت ایران کے مسئلے سے “توجہ مبذول کیے بغیر ” نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ عندیہ دیاکہ امریکہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کرنے کے بجائے ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کو ترجیح دے رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی نے ایران کے اقتصادی بحران کو مزید سنگین کر دیا ہے۔

اسی روز ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان حسن کاشکاوی نے تصدیق کی کہ کمیٹی نے آبنائے ہرمز میں سلامتی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک ایکشن پلان کے مجموعی فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 8 اگست کو کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے معاملے پر ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات  ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں اور دونوں فریق ایک  “عارضی راستے” کے تعین پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کا مطلب آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنا نہیں ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکہ کے سامنے متعدد مطالبات بھی رکھے ہیں، جن میں امریکہ کی جانب سے ایران اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے خلاف فوجی کارروائیاں مستقل طور پر  بند کرنا، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی اور تمام پابندیاں ختم کرنا، ایرانی منجمد اثاثے بحال کرنا اور نقصانات کا ازالہ کرنا شامل ہیں۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک امریکہ اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرتا، آبنائے ہرمز بند رہے گا۔

Top News

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

بھارت کی ریاست آسام میں سیلاب سے 100 افراد ہلاک

بھارت کی  ریاست آسام کی حکومت نے 9  اگست...

Local News

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories