امریکہ ایران سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 24 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں ایران کے خلاف جنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے سامنے اس وقت دو راستے موجود ہیں۔ ایک یہ کہ موجودہ فوجی کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور ضرورت پڑنے پر حملوں میں مزید شدت لاتے ہوئے مرحلہ وار ایران کی فوجی صلاحیت کو کمزور کیا جائے، جبکہ دوسرا راستہ مذاکرات کے ذریعے کسی معاہدے تک پہنچنا ہے۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف سمندری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی ہے اور کہا کہ “کوئی بھی جہاز وہاں سے گزر نہیں سکتا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اس وقت بھی مذاکرات جاری ہیں۔ ان کے بقول وہ اب بھی مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ایران نے اس مرتبہ مذاکرات میں اب تک کی نسبت زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Top News

Local News

کے پی میں بھی دہشتگردوں کیخلاف بلوچستان کی نوعیت کے آپریشن کی ضرورت ہے: فیصل کریم

پشاور: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا میں بھی...

Related Articles

Popular Categories