ایم کیو ایم کا آزاد کشمیر کے انتخابات میں ن لیگ کے مقابلے میں اپنے امیدوار دستبردار کرانے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کا وفد بشیر میمن کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پہنچا تھا۔

آزاد کشمیر انتخابات میں حمایت حاصل کرنے مسلم لیگ ن کا وفد پارٹی کے صوبائی صدر بشیر میمن کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچا جہاں ان کی ملاقات ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر سے ہوئی۔

 ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے آزاد کشمیرانتخابات میں مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ کشمیر میں یہ انتخابات مسلم لیگ ن جیتے گی، ن لیگ جیتے گی اس کا مطلب ایم کیو ایم جیتے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے تین اہم مطالبات ہیں کہ ایک تو 140 اے سے متعلق مجوزہ آئینی ترمیمی بل، دوسرا سندھ میں گورنر شپ اور تیسرا آزاد کشمیر انتخابات جیتنے کے بعد حکومت سازی کے وقت ایم کیو ایم کو بھی شامل کیا جائے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما بشیر میمن کا کہنا تھا کہ وہ مشکور ہیں کہ  اتحادیوں نے ساتھ دیا، گورنر مسلم لیگ ن کا ہو یا ایم کیو ایم کا وہ سب کے گورنر ہیں۔

Top News

Local News

کے پی میں بھی دہشتگردوں کیخلاف بلوچستان کی نوعیت کے آپریشن کی ضرورت ہے: فیصل کریم

پشاور: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا میں بھی...

Chinese Embassy, Pakistan celebrate PLA’s 99th anniversary

Islamabad: Pakistan and China celebrated the 99th anniversary of...

Related Articles

Popular Categories