جاپان کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، چینی وزارت خارجہ

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ 6 اگست کو چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کی 81ویں برسی کے موقع پر کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے جنم لینے والی تباہی اور انسانی المیے کو کبھی دہرایا نہیں جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹم بم حملے کے تاریخی پس منظر کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور جاپانی عسکریت پسندی کی جارحیت سے سبق سیکھنا ضروری ہے۔ترجمان نے کہا کہ طویل عرصے سے جاپان کی دائیں بازو کی قوتیں تاریخی حقائق کو مسخ کرتے ہوئے “ایٹم بم کے متاثرین” کی شناخت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں، تاکہ بین الاقوامی ہمدردی حاصل کی جا سکے۔  یہ عناصر جان بوجھ کر جاپان کی جارحیت کے نتیجے میں ہمسایہ ممالک میں ہونے والی کروڑوں ہلاکتوں کو نظر انداز کر کے اپنے جرائم کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لین جیئن نے کہا کہ رواں سال ٹوکیو ٹرائلز کے آغاز کی 80ویں سالگرہ ہے اور تاریخ کا فیصلہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے زور دیا کہ جاپان کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریاں حقیقی معنوں میں پوری کرنی چاہئیں اور  تاریخ کے ملزم کے طور پر دوبارہ جارحیت کی راہ پر گامزن ہونے سے گریز کرنا چاہیے۔

Top News

From robot workers to AI glasses: Exploring everyday AI in Hangzhou

By Yu Ying /People Daily Online:In Hangzhou, east China's...

The Fifth Silk Road Friendship Ceremony held in Bishkek, Kyrgyzstan

By People Daily online:On Aug. 4, 2026, the Fifth...

Over 30 trillion yuan: China’s goods trade shows strong growth in first seven months of 2026

Beijing (CGTN): China's foreign goods trade maintained sound growth...

Local News

موجودہ سسٹم عوام کا اعتماد کھوچکا، ری سیٹ ناگزیر ہے: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے...

Related Articles

Popular Categories