جمہوریہ بوٹسوانا کے صدر چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارتِ خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جمہوریہ بوٹسوانا کے صدر ڈوما گیڈیون بوکو، 12 سے 17 اکتوبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر ڈوما گیڈیون بوکو کا یہ چین کا پہلا دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب اور ضیافت کا اہتمام کریں گے، جبکہ دونوں سربراہانِ مملکت کے درمیان بات چیت بھی ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ چین اور بوٹسوانا اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد ، گزشتہ 51 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے مخلصانہ دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو برقرار رکھا ہے۔

دونوں ممالک نے اپنے اپنے بنیادی مفادات سے متعلق اہم امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی، قدرتی آفات اور وبائی امراض کے دوران ایک دوسرے کا ساتھ دیا، جدیدیت کے سفر میں مل کر کام کیا اور بین الاقوامی امور میں درست مؤقف پر ثابت قدمی سے قائم رہے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ دورہ چین اور بوٹسوانا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا اور نئے دور میں ہمہ موسمی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مزید اہم کردار ادا کرے گا۔

Top News

China, EU make progress in trade consultations

Beijing (CGTN): China and the European Union have concluded...

چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران 82 کروڑ 60 لاکھ سفری ٹرپس ریکارڈ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) رواں سال کی قومی دن کی...

”گولڈن ویک“ کے دوران ایک کھلے چین کا مشاہدہ کیا گیا ہے، چینی میڈیا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین میں حال ہی میں اختتام پذیر...

چائنا کوسٹ گارڈ کی فلپائن کو اشتعال انگیزی اور بے بنیاد پروپیگنڈے سے باز رہنے کی تنبیہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان جیانگ لُوے...

Local News

بچے پاک چین دوستی میں مسکراہٹیں بکھیرنے کا ذریعہ ہیں، چینی سفارتکار

اسلام آ باد:پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور...

Related Articles

Popular Categories