پاکستان سمیت دنیا بھر میں چین کے سفارت خانوں کی جانب سے قومی دن کی تقریبات کا انعقاد

اسلام آباد:حالیہ دنوں میں مختلف ممالک میں چین کے سفارت خانوں نے قومی دن کے استقبالیوں سمیت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا، جن میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ منائی گئی۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے چین کی ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ دوستانہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
پاکستان میں چینی سفارت خانے نے قومی دن کے حوالے سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں شریک مہمانوں نے چین کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر وہ بصیرت افروز چینی صدر شی جن پھنگ اور عظیم چینی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی دانشمندانہ قیادت میں چین نے نمایاں ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس سے دنیا بھر کے ممالک مسلسل تحریک حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان چین کے ساتھ مل کر نئے دور میں مزید مضبوط پاک چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر جاری رکھے گا۔ پاک چین دوستی زندہ باد!
چین کے روس، لاؤس، جنوبی افریقہ، ویتنام، آئرلینڈ، کینیڈا، ٹوگو اور چلی سمیت مختلف ممالک میں قائم سفارت خانوں نے بھی قومی دن کے استقبالیوں سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کیا۔ مہمانوں نے چین کی سماجی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں حاصل کردہ ترقیاتی کامیابیوں کو بھرپور سراہا اور چین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور بہتر مستقبل کی مشترکہ تعمیر کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔

Top News

”کلاسیکی کتب میں چین“ کے نئے سیزن کا آغاز

بیجنگ :4 اکتوبر کی شام 8 بجے، چائنا میڈیا...

شینزن اپیک اجلاس میں روسی صدر کی شرکت کا خیرمقدم، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر...

چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی کا معیار بہت بلند ہے، نوبل انعام یافتہ سائنسدان

بیجنگ :نوبل انعام یافتہ طبیعیات دان کونسٹنٹن نوووسیلوف نے...

Local News

Pakistan-China friendship is a symbol of mutual trust, cooperation and shared prosperity: Prime Minister

Islamabad: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on Wednesday reaffirmed...

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7...

Related Articles

Popular Categories