خدمات کی تجارت کی جامع ترقیاتی سطح سے متعلق چین کی درجہ بندی میں 2018 کے مقابلے میں 5 درجے کی بہتری، رپورٹ

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ اِن سروسز 2026 کے دوران خدمات کی تجارت اور کھپت کے مربوط فروغ پر علمی تبادلے کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں خدمات کی تجارت کی عالمی ترقی اور ان باؤنڈ سیاحت کی کھپت کو فروغ دینے والی صلاحیت کے حوالےسے دو تحقیقی رپورٹس جاری کی گئیں۔ 

عالمی خدمات کی تجارت کی ترقیاتی انڈیکس رپورٹ 2026″ میں دنیا بھر کی 79 معیشتوں کی خدمات کی تجارت کی ترقیاتی سطح کا جامع جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، خدمات کی تجارت کی جامع ترقیاتی سطح میں چین کی درجہ بندی 2018 کے مقابلے میں 5 درجے بلند ہو ئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خدمات کی تجارت تیزی سے معاشی ترقی کو فروغ دینے کا ایک اہم انجن بنتی جا رہی ہے، اور علم پر مبنی خدمات، خدمات کی عالمی تجارت میں غالب حیثیت رکھتی ہیں۔

اسی اجلاس میں “ان باؤنڈ سیاحت کے ذریعے کھپت کے فروغ کے اندرونی میکانزم اور ترقی کی صلاحیت کا مطالعہ نامی رپورٹ بھی جاری کی گئی ۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ان باؤنڈ سیاحت ملکی طلب کو وسعت دینے اور خدمات کی برآمدات کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ بن رہی ہے۔

Top News

چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین نے آئچی–ناگویا ایشین گیمز 2026 میں...

چین کی ٹیم نے ناگویا ایشین گیمز میں پہلا میڈل جیت لیا

بیجنگ (نیوز ڈیسک) 2026 ایشیائی کھیلوں کے افتتاح کے...

چین میں جنوری سے اگست تک مسافروں کے بذریعہ ریلوے کل 3.32 ارب ٹرپس ہوئے

بیجنگ (نیوز ڈیسک) رواں سال جنوری سے اگست تک...

چین، 13ویں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کا شان شی...

Local News

اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ...

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نئے صوبوں کی حمایت کرتے...

Related Articles

Popular Categories

Previous article
برکس ممالک کے رہنماؤں کی اٹھارہویں سربراہ کانفرنس 12 سے 13 ستمبر تک بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ اس سال برکس تعاون کے میکانزم کے قیام کی بیسویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ 20 سالوں میں، اس تنظیم نے اپنی رکنیت کو بڑھانا اور تعاون کے شعبوں کو وسیع کرنا جاری رکھا ہے، جس سے گلوبل ساؤتھ ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ 2024 میں، برکس کی توسیع کے بعد پہلی سربراہ کانفرنس میں، چینی صدر شی جن پھنگ نے ایک اہم تقریر کی تھی ، جس میں “گریٹر برکس تعاون” کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی اور ا نہوں نےاس بات پر زور دیا تھا کہ برکس کو “گلوبل ساؤتھ ” کی یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینے کا بنیادی ذریعہ اور عالمی حکمرانی کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی پیش رو قوت کے طور پر تشکیل دیا جائے۔انہوں نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ مل کر “پرامن برکس”، “جدید برکس”، “سبز برکس”، “انصاف پر مبنی برکس” اور “ثقافتی برکس” کی تعمیر کریں۔اس کے ساتھ انہوں نے متعدد ٹھوس اقدامات کا اعلان کیا، جس نے بین الاقوامی برادری کی توجہ اور مثبت جائزے کو جنم دیا۔ انڈونیشیا کے آزاد تھنک ٹینک کے ماہر ورڈیکا رضکی اوتاما کے خیال میں “گریٹر برکس تعاون” کم ترقی یافتہ ممالک کو خطرات کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے، پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے متنوع حل فراہم کر سکتا ہے، گلوبل ساؤتھ کی نمائندگی اور آواز کو بڑھا سکتا ہے، اور ترقی کی بنیاد کو مزید مضبوط اور محرک کو زیادہ بھرپور بنا سکتا ہے۔
Next article