مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی  امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ مراد سعید کی جو موجودہ لوکیشن ہے وہ افغانستان کی ہے، مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے میں بھی مراد سعید کا ہاتھ ہے،  بتایا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سہیل آفریدی کو جانتے بھی نہیں تھے۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری نیک نیتی کے ساتھ ان کو مذاکرات میں وہ سب کچھ آفر کر دیا جو ان کی ڈیمانڈ تھی، مذاکرات کی ناکامی میں بنیادی کردار سہیل آفریدی اور اس کے پیچھے بیٹھے شخص مراد سعید کا ہے۔

رانا ثنا نے کہا سیاسی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے یا معاملہ فہمی کرنے پر ان کا یقین ہی نہیں ہے، خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور کو کوئی ذمہ داری نہیں مل رہی اور اس وقت خیبرپختونخوا کے لیے جو سیٹ اپ بنایا گیا ہے وہ سوچ سمجھ کر بنایا گیا ہے۔

Top News

China, Togo elevate relations to community with shared future for new era

Beijing (CGTN): Chinese President Xi Jinping and President of...

Taiwan leader’s speech exposes him as threat to peace: mainland defense spokesperson

Beijing (CGTN): Taiwan leader Lai Ching-te's recent speech has...

تحفظ پسندی کے تناظر میں عملی مکالمے کی قابل قدر کامیابی، چینی میڈیا

بیجنگ :حال ہی میں، چین اور یورپی یونین کا...

China, EU make progress in trade consultations

Beijing (CGTN): China and the European Union have concluded...

Local News

بچے پاک چین دوستی میں مسکراہٹیں بکھیرنے کا ذریعہ ہیں، چینی سفارتکار

اسلام آ باد:پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور...

Related Articles

Popular Categories