کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی، پانی سر سے اوپر جا چکا، اب یہ فیصلے کا وقت ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردوں کے خلاف ایک لفظ نہیں بولتی، پانی سر سے اوپر جا چکا، اب فیصلے کا وقت ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دو سال سے دہشتگردی میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، دن رات افواج پاکستان دہشتگردوں کے پیچھے جا رہی ہیں اور انہیں جہنم واصل کر رہی ہیں لیکن کے پی حکومت دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 سال میں کے پی حکومت کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے 800 ارب روپے دیئے جا چکے لیکن صوبائی حکومت نے سی ٹی ڈی کو مضبوط نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا خیبر پختونخوا حکومت وفاق کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا تو دور، دہشتگردوں کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولتی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا افغانستان کو بھی بارہا سمجھایا گیا لیکن انہیں بات سمجھ نہیں آئی، پانی سر سے اوپر جا چکا، اب یہ فیصلے کا وقت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کا ناپاک منصوبہ بنایا گیا، جھتہ اسلام آباد آکر پاکستان کو دوبارہ تباہی کے دہانے پر لانا چاہتا ہے، کیا ملک دشمنی پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہیں، یہ نہیں چاہتے کہ ترقی اور سفارتی کامیابی آگے بڑھے، ایسا کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، قانون ہر صورت میں لاگو کیا جائے گا۔

Top News

China, EU make progress in trade consultations

Beijing (CGTN): China and the European Union have concluded...

دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کے شعبے میں قابلِ اطمینان پیش رفت ہوئی ہے، اہلیہ چینی صدر

بیجنگ :فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 2026 یونیسکو پرائز...

چین میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کے فروغ سے متعلق پالیسی دستاویز جاری

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) اعلیٰ معیار کی پیداواری قوتوں کو...

Local News

بچے پاک چین دوستی میں مسکراہٹیں بکھیرنے کا ذریعہ ہیں، چینی سفارتکار

اسلام آ باد:پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور...

Related Articles

Popular Categories