ناگاساکی پر جوہری حملے کی 81ویں برسی، جاپانی شہریوں کی سانائے تاکائیچی انتظامیہ کے خلاف ریلی

 9 اگست کو جاپانی شہر ناگاساکی پر جوہری حملے کی 81ویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر ٹوکیو میں عام شہریوں نے فوجی توسیع اور آئین میں ترامیم کے لیے سانائے تاکائیچی انتظامیہ کےخطرناک  اقدامات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے جاپانی جارحیت کی تاریخ کا سامنا کرنے، امن پسندی کے اصولوں پر قائم رہنے، تاریخ سے سبق سیکھنے  اور ماضی کی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنے پر زور دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جاپانی آئین کا آرٹیکل 9 جنگ سے دستبرداری  کے اصول کی ضمانت دیتا ہے، اس لیے آرٹیکل 9 میں ترامیم اور  مسلسل فوجی توسیع کی پالیسی انتہائی تشویش ناک ہے۔ مظاہرین کے مطابق، نوجوانوں اور بچوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے اس شق میں کسی بھی قسم کی ترمیم نہیں ہونی چاہیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جاپان کے لیے عسکریت پسندی کی راہ  پر گامزن ہونے کا کوئی مستقبل نہیں  اور جوہری ہتھیار بھی کسی قسم کا حل نہیں ہیں۔ ان کے مطابق جاپان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے جنگ کے دوران جوہری حملوں کا سامنا کیا، اس لیے جاپان کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی مخالفت کرنی چاہیے۔ ریلی کے شرکاء نے سانائے تاکائیچی انتظامیہ پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

Top News

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

امریکہ، ایران کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال

مقامی وقت کے مطابق 9 اگست کو امریکی صدر...

Local News

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories