وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلادیشی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلا دیشی ہم منصب طارق رحمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں وزرائےاعظم نے تجارت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نیویارک میں یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلا دیش دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر بنگلا دیش کو مبارکباد دی اور بنگلا دیش کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق بنگلادیشی وزیر اعظم نے پاکستان سے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص اقوام متحدہ میں مسلسل رابطہ و تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

Top News

World reacts: Xi-Trump summit brings fresh momentum for global cooperation

Beijing (CGTN): Chinese President Xi Jinping concluded his state...

چین اور امریکہ کا اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ اور...

چینی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں چائے کی نشست

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ...

چینی صدرکی قیادت میں چین نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، ایلون مسک

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ نے ٹیسلا کے...

Local News

اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ...

Related Articles

Popular Categories