چائنا میڈیا گروپ کا بازیچہ سکول میں ’’سائنس آن ویلز‘‘ پروگرام، محروم بچوں کو سائنس و ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا گیا

اسلام آباد چائنا میڈیا گروپ نے محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو جدید سائنس اور ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لیے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بازیچہ میں خصوصی پروگرام ’’سائنس آن ویلز‘‘ کا انعقاد کیا، جس کے ذریعے بچوں کو سائنسی معلومات دلچسپ اور آسان انداز میں فراہم کی گئیں۔ منعقدہ اس سرگرمی کا مقصد ایسے بچوں کو جدید علمی و سائنسی معلومات تک رسائی کے مواقع فراہم کرنا تھا، جنہیں محدود وسائل کے باعث تعلیمی سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے مواقع کم میسر آتے ہیں۔اسلام آباد کے ایک پوش علاقے میں کنٹینر کے اندر قائم بازیچہ ایک منفرد تعلیمی ادارہ ہے، جہاں یتیم اور محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ابتدائی تعلیم سے ہائی سکول کی سطح تک تعلیم و تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ ادارے میں پسماندہ علاقوں سے آنے والے بچوں کو معیاری تعلیم کے ذریعے بہتر مستقبل کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بازیچہ میں تدریسی خدمات انجام دینے والی معلمہ ماہم کاظمی نے کہا کہ بچوں کو جدید معلومات اور سیکھنے کے نئے مواقع فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سائنس آن ویلز پروگرام کے تحت سائنسی موضوعات پر مبنی ویڈیوز کے ذریعے بچوں نے مختلف تصورات کو بہتر انداز میں سمجھا اور بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ روایتی تدریسی طریقوں کے ساتھ جدید اور بصری ذرائع تعلیم بچوں کے لیے سیکھنے کے عمل کو مزید آسان، مؤثر اور دلچسپ بنا سکتے ہیں۔پروگرام کے دوران بچوں کے چہروں پر تجسس، خوشی اور سیکھنے کی جستجو نمایاں تھی۔ سائنسی معلومات کو دل چسپ انداز میں پیش کرنے کے اس طریقے نے بچوں کو نئی چیزیں جاننے اور مستقبل کے امکانات کے بارے میں سوچنے کا موقع فراہم کیا۔

چائنا میڈیا گروپ کا ’’سائنس آن ویلز‘‘ پروگرام اس عزم کا اظہار ہے کہ جدید سائنسی علم اور ٹیکنالوجی کے مواقع معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص محروم بچوں، تک پہنچائے جائیں تاکہ وہ بھی علم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کے میدان میں آگے بڑھ سکیں۔یہ سرگرمی اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ بچوں کی صلاحیتیں معاشی حالات کی محتاج نہیں ہوتیں بلکہ انہیں آگے بڑھنے کے لیے مناسب مواقع، حوصلہ افزائی اور سازگار تعلیمی ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔بازیچہ میں منعقدہ یہ پروگرام بچوں کے لیے محض سائنسی ویڈیوز دیکھنے کی سرگرمی نہیں بلکہ علم کی ایک نئی دنیا سے آشنائی اور روشن مستقبل کے خوابوں کو نئی سمت دینے کا ذریعہ ثابت ہوا۔

Top News

2026 Belt and Road Media Cooperation Forum held in Fuzhou

Source: Fu Wen and Zhong Ziwei (People's Daily)  Edited By:...

چینی صدر کی دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی...

چین، مشن پر قائم سیاسی جماعت: چینی طرز حکمرانی کی کلید

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ایک صدی سے زیادہ عرصے سے...

Local News

‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلان

پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے...

Related Articles

Popular Categories