افغان طالبان بگڑتے تعلقات کی وجوہات تسلیم کرنےکو آمادہ نہیں،کابل کو دہشتگردی روکنےکی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی: پاکستان

ترجمان افغان طالبان کے حالیہ بیان پر وزارت اطلاعات و نشریات کا رد عمل سامنے آگیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان حکومت کے ترجمان کا بیان رجیم کی انتہائی گمراہ کن سوچ کو بے نقاب کرتا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان طالبان بگڑتے تعلقات کی بنیادی وجوہات تسلیم کرنے کو آمادہ نہیں ہیں، افغان طالبان قیادت مسلسل پاکستان کی پالیسیوں کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان اس اہم مسئلے کو نظر انداز کر رہے ہیں جو تعلقات میں تلخی کا بنیادی سبب ہے،  تلخی کا بنیادی سبب افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنے میں طالبان حکومت کی مسلسل ناکامی ہے، دو طرفہ تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق کابل کو اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی روکنے کی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔ پاکستان اپنی سلامتی کو لاحق خطرات کے خاتمے کےلیے تمام ضروری اقدامات کا حق رکھتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کی الزام تراشی اور کھوکھلی یقین دہانیاں پاک افغان بحران کا حل نہیں، پاکستان کا مؤقف بالکل واضح اور دوٹوک ہے کہ دہشت گردی ہماری ریڈ لائن ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ اپنے شہریوں کے تحفظ اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کو کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Top News

2026 Belt and Road Media Cooperation Forum held in Fuzhou

Source: Fu Wen and Zhong Ziwei (People's Daily)  Edited By:...

چینی صدر کی دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی...

چین، مشن پر قائم سیاسی جماعت: چینی طرز حکمرانی کی کلید

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ایک صدی سے زیادہ عرصے سے...

Local News

‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلان

پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے...

Related Articles

Popular Categories