سنکیانگ میں اسٹاربکس کے نئے اسٹورز پر امریکی ادارے کا الزام سراسر جھوٹ ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :امریکی ایوانِ نمائندگان کی چین سے متعلق خصوصی کمیٹی نے چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں اسٹاربکس کی جانب سے نئے اسٹورز کھولنے کو تباہی قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ میں نام نہاد نسل کشی کا الزام سراسر جھوٹ ہے۔ امریکہ کا متعلقہ ادارہ سیاسی مقاصد کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے چین کو بدنام کرتا آیا ہے، اس لیے اس کے دعووں پر کوئی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔چینی ترجمان نے کہا کہ اس وقت سنکیانگ میں معاشرتی استحکام، اقتصادی ترقی، قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی برقرار ہے۔ چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے اور غیر ملکی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے گا۔

Top News

آسیان پلس تھری معیشتوں کی مضبوط لچک برقرار، رپورٹ

بیجنگ :آسیان پلس تھری ( چین، جاپان، جنوبی کوریا)...

برطانوی صارفین کو چینی گاڑیاں پسند ہیں، برطانوی میڈیا

بیجنگ : برطانیہ کی سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ...

چین کے صحرائی آئل فیلڈ سے انتہائی گہرائی میں تیل و گیس کی پیداوار 26 ملین ٹن سے متجاوز

بیجنگ :چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن سے موصولہ اطلاعات کے...

چین کے بلک کموڈیٹیز پرائس انڈیکس میں ماہانہ بنیاد پر 4.1 فیصد اضافہ

بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے ستمبر...

چین میں قومی دن کی تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں صارفی مارکیٹ مستحکم رہی

بیجنگ : چین کی وزارت تجارت سے موصولہ اطلاعات...

Local News

Pakistan-China friendship is a symbol of mutual trust, cooperation and shared prosperity: Prime Minister

Islamabad: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on Wednesday reaffirmed...

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7...

Related Articles

Popular Categories