کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری کی فرنس آئل کی لائن لیک ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ لائن کافی پرانی اور سڑک کے بیچ میں ہے، نیشنل ریفائنری کو اطلاع دی تھی جس پرلائن میں سپلائی روک دی تھی۔
پولیس کے مطابق آئل لائن لیکج کے باعث خام تیل سڑک پر آگیا ہے جس کے باعث سڑک آمد و رفت کے لیے بند کی گئی ہے۔
پولیس کےمطابق نیشنل ریفائنری کی ٹیم پہنچ گئی، ٹیم نے کام شروع کردیا ہے



