انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ورلڈ کپ میں پاکستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دے دی۔
ایمسٹرڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، انگلش ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیے رکھا۔
انگلینڈ نے میچ کے چاروں کوارٹرز میں پاکستان کے خلاف گول کیے جبکہ پاکستان کا واحد گول افراز نے آخری کوارٹر میں اسکور کیا۔
پاکستان ٹیم 4 مرتبہ کی عالمی چیمپئن ہے، جو 8 سال بعد ورلڈ کپ کھیل رہی ہے، ایونٹ میں جرمنی اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔
پاکستان گروپ ڈی میں ہے، اس کی دیگر حریف ٹیموں میں بھارت اور ویلز بھی شامل ہیں۔



