98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کا مذاق اُڑاتے ہیں: سنیتا مارشل

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے معاشرے میں مردوں کے اپنی بیویوں کی جانب نامناسب رویے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سنیتا مارشل نے کہا کہ ‘تقریباً 98 فیصد مرد دوستوں میں بیٹھ کر اپنی بیوی کا مذاق اڑاتے ہیں، یہ ہمارے یہاں دیسی کلچر میں زیادہ ہے لیکن مغرب میں ایسا کچھ نہیں ہے’۔

اداکارہ نے کہا ‘اگر بیوی نے سب کے سامنے کوئی مشورہ دیا تو اسی وقت اسے کہیں گے کہ ارے تم اپنے مشورے اپنے پاس رکھو بیوقوفوں والے، آپ یہ بات بعد میں بھی اس کو سمجھا سکتے تھے کہ طریقے سے کہ تم یہ مشورہ غلط دے رہی تھیں’۔

سنیتا مارشل نے مزید کہا ‘ہمارے یہاں مردوں کی ذہنیت ایسی بنائی جاتی ہے کہ بیویاں تم سے کم تر ہیں، بیویاں ہمیشہ شوہروں کو آپ کہہ کر بات کرتی ہیں لیکن میاں آپ نہیں بولتا، وہ تم بولتا ہے کیونکہ اس کو لگتا ہے کہ یہ میرے سے چھوٹی ہے، شوہروں کی یہ ذہنیت ہوتی ہے کہ وہ مجھ سے چھوٹی ہے تو میں اس کا مذاق اُڑا سکتا ہوں’۔

اداکارہ کا مذکورہ بیان سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہے اور صارفین سنیتا کے بیان سے متفق ہوکر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

Top News

چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین نے آئچی–ناگویا ایشین گیمز 2026 میں...

چین کی ٹیم نے ناگویا ایشین گیمز میں پہلا میڈل جیت لیا

بیجنگ (نیوز ڈیسک) 2026 ایشیائی کھیلوں کے افتتاح کے...

چین میں جنوری سے اگست تک مسافروں کے بذریعہ ریلوے کل 3.32 ارب ٹرپس ہوئے

بیجنگ (نیوز ڈیسک) رواں سال جنوری سے اگست تک...

چین، 13ویں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کا شان شی...

Local News

اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ...

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نئے صوبوں کی حمایت کرتے...

Related Articles

Popular Categories