ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعدگلوکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعدگلوکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنا پنجابی ہپ ہاپ گانا ‘PABLO’ ریلیز کردیا ہے جو  ریلیز ہوتے ہی ٹرینڈنگ میں آگیا ہے۔ 2 روز کے دوران صرف یوٹیوب پر 13 لاکھ سے زائد لوگ ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ یہ گانا خود ہانیہ عامر نے لکھا اورکمپوز کیا ہے۔

 گانے میں ہانیہ عامر نے اپنے ناقدین کو واضح پیغام دیاہے۔

گانےکے آخر میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھی انٹری دی ہے تاہم اس میں صرف ان کی آواز شامل ہے۔

 راکھی ساونت ہانیہ عامر کو کہتی ہیں کہ ہانیہ میری جان ٹینشن مت لو، سمجھیں! کسی بات کی ٹینشن مت لو، تم حور ہو، تمہارے چہرے پر نور ہے، لوگ تمہاری خوبصورتی سے جلتے ہیں۔

 راکھی ساونت ہانیہ عامر کو شیرنی قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ اپنے دشمنوں کا بہادری سے سامنا کریں اور سمجھاتی ہیں کہ جو ڈرگیا، سمجھو مرگیا۔

Top News

چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین نے آئچی–ناگویا ایشین گیمز 2026 میں...

چین کی ٹیم نے ناگویا ایشین گیمز میں پہلا میڈل جیت لیا

بیجنگ (نیوز ڈیسک) 2026 ایشیائی کھیلوں کے افتتاح کے...

چین میں جنوری سے اگست تک مسافروں کے بذریعہ ریلوے کل 3.32 ارب ٹرپس ہوئے

بیجنگ (نیوز ڈیسک) رواں سال جنوری سے اگست تک...

چین، 13ویں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کا شان شی...

Local News

اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ...

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نئے صوبوں کی حمایت کرتے...

Related Articles

Popular Categories