مالی طور پر کمزور مردوں سے اپنی بیٹی کی شادی نہ کریں: نمرہ خان کا لڑکیوں کے والدین کو مشورہ

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبہم پیغامات شیئر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب اداکارہ نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس میں انہوں نے مالی طور پر کمزور لڑکوں کو بھکاریوں سے تشبیہ دی اور والدین کو ایسے لڑکوں سے اپنی بیٹیوں کی شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

اداکارہ آج کل تکلیف دہ اور اذیت سے بھرپور رویوں کے حامل مردوں کے خلاف پیغامات شیئر کر رہی ہیں، وہ اس بات پر بھی زور دے رہی ہیں کہ ایک خاتون کے لیے کسی غلط شخص سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ تنہا اور خودمختار زندگی بسر کریں۔

انہوں نے لڑکیوں کے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ اپنی بیٹیوں کی شادی کرنے سے پہلے کن باتوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک پیغام ری شیئر کیا جس میں وہ بیٹیوں کے والدین کو مشورہ دے رہے تھے کہ اپنی بیٹیوں کی شادی بھکاریوں سے نہ کریں، یعنی ایسے مردوں سے نہ کریں جو مالی طور پر دوسروں کے محتاج ہوں۔

اداکارہ نے بھی اسی مشورے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رشتہ طے کرنے سے پہلے لڑکے کی مالی حیثیت دیکھنا بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ نمرہ خان اور ان کے شوہر کی جانب سے فی الحال علیحدگی سے متعلق واضح اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Top News

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

امریکہ، ایران کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال

مقامی وقت کے مطابق 9 اگست کو امریکی صدر...

Local News

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories