امریکہ کی جانب سے چینی اداروں کو نام نہاد ‘ سنکیانگ سے متعلق قانون’ کی فہرست میں شامل کرنے پر چینی وزارت تجارت کا جواب

ایسٹ کوسٹ ٹائم کے مطابق 31 جولائی کو، امریکی محکمہ برائے اندرونی سلامتی نے 40 سے زائد چینی اداروں کو ‘ویغور  جبری مشقت کی روک تھام کے  قانون’ کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر کہا کہ امریکی عمل    کی کوئی حقیقی بنیاد نہیں ہے، اور یہ اقتصادی دباؤ کی ایک عام مثال ہے۔ انہو ں نےکہا  کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں ہوا  جب  30 جولائی کو چینی اور امریکی تجارتی سربراہان نے ویڈیو کال کی، اور دونوں جانب  سے تجارتی تعلقات کو مستحکم رکھنے پر کھلی، گہری اور تعمیری بات چیت کی گئی۔ ٹھیک ایک   دن بعد، امریکا  کی  جانب  سے  ایسااقدام کیا گیا  جو چینی مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ  یہ عمل  دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے منافی ہے اور  چین   اس کی شدید مذمت  اور  سخت مخالفت کرتا ہے۔

چینی وزارت تجارت کےترجمان نے کہا کہ چین  نےہمیشہ جبری مشقت کی مخالفت  کی  ہے۔ اس وقت سنکیانگ میں معاشرتی ہم آہنگی اور استحکام ہے، معیشت ترقی کر رہی ہے، اور کسی بھی شکل کی ‘جبری مشقت’ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چین امریکہ سے فوراً سنکیانگ کو بدنام کرنے  اور چینی کمپنیوں پر بلاجواز دباؤ بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  چین ضروری اقدامات کرے گا اور چینی کمپنیوں کے قانونی حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا۔

Top News

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

امریکہ، ایران کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال

مقامی وقت کے مطابق 9 اگست کو امریکی صدر...

Local News

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories