امید ہے کہ چینی کمپنیاں میانمار میں سرمایہ کاری کریں گی، صدر میانمار

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) من آنگ ہلائنگ نے میانمار کے صدر کے طور پر چین کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔ چین میں قیام کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے کے ذریعے میانمار اور چین کے دوستانہ تعلقات کو گہرا کرنا، میانمار کی ترقی کو فروغ دینا اور میانمار اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی کمپنیاں میانمار میں سرمایہ کاری کریں گی ، دوطرفہ تجارت کو بڑھایا جائے گا اور سرحدی علاقوں میں سلامتی، امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوشش کی جائے گی ۔

من آنگ ہلائنگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ عوام کی فکر کرنے والے ایک حقیقی رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیرہ مرتبہ چین کا دورہ کرچکے ہیں اور انہوں نے چین کے مختلف علاقوں میں ہونے والی زبردست تبدیلیوں کا خود مشاہدہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی بڑے ملک کو مشترکہ ترقی کی راہ پر لے جانا بہت مشکل کام ہے اور اس کے لیے بہترین قیادت کی ضرورت ہوتی ہے۔

میانمار کے صدر کے مطابق چین کے متعدد دوروں کے دوران انہوں نے دیکھا ہے کہ چین کس طرح جدید ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے دور میں چین نے شاندار ترقی حاصل کی ہے اور یہ حقیقت پوری دنیا پر واضح ہے۔

انٹرویو میں من آنگ ہلائنگ نے مزید کہا کہ میانمار اور چین کے درمیان تعاون کے مواقع بہت وسیع ہیں، جو صنعت، ٹیکنالوجی، ثقافت، صحت، اور کھیل جیسے متعدد شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں ۔ چین نے ہر شعبے میں اچھی ترقی حاصل کی ہے ، اس لیے ہم پوری توجہ کے ساتھ متعدد شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس انیشی ایٹو نے میانمار کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کیے ہیں جس سے میانمار کی ترقی میں مدد ملی ہے اور یہ منصوبہ ہمیں دنیا سے جوڑتا ہے۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories