دھوکہ دہی کی افواہوں کے باوجود سنیتا نے گووندا کیساتھ رہنے کی وجہ بتادی

بالی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے دھوکہ دہی کی افواہوں کے باجود اداکار کے ساتھ رہنے کی اہم وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا نے نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو ‘لاک اپ’ میں حصہ لیا لیکن طبی وجوہات کی بنا پر شو سے باہر نکلنے والی وہ پہلی شریک ہیں، شو میں اپنی مختصر شرکت کے دوران سنیتا نے گووندا کے مبینہ معاشقوں کے بارے میں بات کی تھی۔

حال ہی میں ہونے والی ایک گفتگو میں سنیتا نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر گووندا کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی، حالانکہ ان کے اعتماد اور محبت کو بارہا آزمائش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سنیتا آہوجا نے شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھروسہ بہت بڑی چیز ہے، مجھے نہیں لگتا کہ فلم انڈسٹری کا کوئی بھی ہیرو دودھ کا دھلا ہوگا، ہم سے زیادہ تو وہ لوگ ہیروئنز کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، تو یہ آپ کے پیار  پر انحصار کرتا ہے کہ آپ اسے کس طرح لیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایک اداکار کی بیوی بننے کے بعد آپ کو اپنا دل پتھر کا رکھنا پڑتا ہے، میں جب 15 سال کی تھی، تب گووندا سے پیار کیا تھا، آج 56 سال کی ہو گئی ہوں اور آج بھی انہیں اتنا ہی پیار کرتی ہوں، میں نے گووندا کو بہت بار معاف کیا ہے  مجھ سے بھی کچھ غلطیاں ہوئی ہوں گی، گووندا ہمیشہ کہتا ہے یہ میری بیوی نہیں بچی ہے۔

واضح رہے کہ سنیتا آہوجا اور گووندا کے درمیان طلاق کی خبریں متعدد بار میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories