عطا تارڑ نے سینئر اداکار محمد احمد کے ساتھ جونیئر آرٹسٹ کے سلوک کو انتہائی افسوسناک قرار دیدیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سینئر اداکار سید محمد احمد کے ساتھ جونیئر آرٹس کے سلوک کو انتہائی افسوسناک قرار دے دیا۔

عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ایک ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر سینئر ٹی وی آرٹسٹ محمد احمد صاحب کے ساتھ جو کچھ پیش آیا، وہ نہ صرف قابلِ مذمت  نہیں بلکہ انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس سلسلے میں ایک حل تجویز کرنا چاہتا ہوں، نوجوان ٹی وی فنکاروں کے لیے ایک ‘مینٹورشپ پروگرام’ (رہنمائی کا پروگرام) یا اسی طرز کی کوئی کونسل تشکیل دی جائے جس کی سربراہی احمد صاحب جیسے سینئر فنکار کریں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس معاملے پر تجاویز حاصل کرنے کے لیے میں ٹی وی فنکاروں کا ایک اجلاس بھی طلب کروں گا۔

واضح رہے جونیئر آرٹسٹ فہد شیخ کی جانب سے ایک ڈرامے کے سیٹ پر سید محمد احمد کے بالوں کا مذاق اڑایا گیا تھا جس پر سینئر اداکار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میڈیا انڈسٹری کے دیگر ستارے بھی محمد احمد کے حق میں سامنے آگئے اور معافی کا مطالبہ کیا گیا جس پر فہد شیخ کی جانب سے سوشل میڈیا پر معافی مانگی گئی۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories