پاکستان میں شادی شدہ مردوں کو بھی انکے ماں باپ پال رہے ہوتے ہیں جو غلط ہے: ندا یاسر

پاکستان کی نامور میزبان ندا یاسر نے پاکستان میں شادی شدہ مردوں کو ماں باپ کی جانب سے ملنے والی مالی معاونت کی مخالفت کردی۔

ندا یاسر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماں باپ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو خود مختار بنائیں اور ان کی شادیاں بھی تب ہی کریں جب وہ کمانے کے قابل ہوجائیں۔

میزبان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں 14 سال کے بچے ہی کچھ نہ کچھ کام کرنا شروع ہوجاتے ہیں اور 18 سال کی عمر میں اپنے گھر کے کرائے، پڑھائی ان سب کے اخراجات خود اٹھاتے ہیں۔

ندا کا کہنا تھا ہمارے ہاں ایسا نہیں ہے، ماں باپ جب تک پال سکتے ہیں تب تک پالتے ہیں، یہاں پر الٹا نظام ہے یا تو چھوٹا بچہ جس کے کھیلنے کودنے کی عمر ہے وہ پورے گھرانے کو پال رہا ہوتا ہے یا 40،50 سال کا آدمی بھی اپنے ابا کے پیسوں پر پل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں یہ ٹرینڈ بالکل غلط ہے، اس کو آہستہ آہستہ تبدیل ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں ضرورت ہے کہ بچوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں تاکہ ان کا مستقبل روشن دیکھ سکیں،صرف ڈگری دلانا یا ان کے اخراجات پورے کرنا ہمارے فرائض کا حصہ نہیں، انہیں صحیح سمت میں پرواز کروانا بھی ہمارا فرض ہے۔

Top News

Chinese embassy condemns Japanese politicians’ Yasukuni Shrine moves

Beijing (CGTN): A spokesperson for the Chinese Embassy in...

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

Local News

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری...

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories