چائنا میڈیا گروپ اور سنکیانگ کے درمیان ثقافتی و سیاحتی شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط

سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے میں ثقافتی و سیاحتی صنعت کے  فروغ کے لیے، سی ایم جی نے سنکیانگ کے  کلچر اینڈ ٹورازم  ڈیپارٹمنٹ  کے ساتھ  تعاون کے اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ساتھ ہی سی ایم جی کی جانب سے ثقافتی سیاحت کے  پروگرام  “سنکیانگ کے روڈ پر کھلے  پھول ”  کی افتتاحی تقریب 8 اگست کو سنکیانگ کے ای لی پریفیکچر  میں منعقد ہوئی۔

“سنکیانگ کے روڈ پر کھلے پھول ”  ایک ثقافتی اور سیاحتی ورائٹی شو ہے جو چائنا میڈیا گروپ  اور سنکیانگ کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ چائنا میڈیا گروپ اور سنکیانگ کلچرل ٹورازم  ڈیپارٹمنٹ کے درمیان گہرے تعاون کا نمائندہ منصوبہ بھی ہے۔ یہ پروگرام  سنکیانگ کے چار خوبصورت راستوں پر مرکوز ہے: G314 قراقرم ہائی وے،ای لی-زاؤسو ہائی وے، تکلامکان ڈیزرٹ ہائی وے، اور G331 ناردرن بارڈر ہائی وے۔اس شو سے  سنکیانگ کے اعلیٰ معیار کے سیاحتی راستے اور منفرد ثقافتی وسائل کو  ملک بھر میں فروغ دیا جائے گا، نیز  مقامی مصنوعات، آؤٹ ڈور ثقافتی سیاحت اور دیگر متعلقہ صنعتوں کی مربوط ترقی کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ یہ شو چودہ اگست سے چائنا میڈیا گروپ کے  ٹی وی چینلز اور نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جائے گا۔

 اس سرگرمی کے  دوران  چائنا میڈیا گروپ   اور سنکیانگ کے  درمیان  سیاحت و ثقافت کے شعبے میں  تعاون کے  متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے   جن میں  “سنکیانگ ثقافتی و سیاحتی اسٹریٹجک معاہدہ”، ” نالاتی سیاحتی  مقام  کے ساتھ  2027 کے لیے ثقافتی و سیاحتی تشہیری خدمات میں تعاون کا معاہدہ “، اور “تھیان شان فلاور سی کےساتھ  2027  کے لیے ثقافتی و سیاحتی تشہیری خدمات میں تعاون کا معاہدہ ” شامل ہیں۔

Top News

Strait of Hormuz reopening remains uncertain as Iran, US hold firm

Beijing (CGTN): The reopening of the Strait of Hormuz...

Iran says Strait of Hormuz stays closed unless US accepts its conditions

Beijing (CGTN): Iran said the Strait of Hormuz would...

China to boost ecological protection by 2030

Beijing (CGTN): China will step up efforts to strengthen...

امریکہ، ایران کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال

مقامی وقت کے مطابق 9 اگست کو امریکی صدر...

Local News

Symposium held in Islamabad on President Xi’s Thought on Party building 

Noureen Chaudry Islamabad: A joint symposium on 'Xi Jinping Thought...

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ...

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں...

Related Articles

Popular Categories