بیجنگ :چین کے وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ اور یورپی کمشنر برائے تجارت اور اقتصادی سلامتی ماروش شیفچووچ نے بیجنگ میں چین-یورپی یونین تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کے دوسرے باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی اور اس کے نتائج پر اتفاق رائے حاصل کیا۔ چینی وزارت تجارت کے یورپی امور کے محکمے کے سربراہ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے مستحکم اور متوازن اہم تجارتی شراکت دار ی پر مبنی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے نتائج پر اتفاق رائے حاصل کیا، جس سے پوری طرح ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور یورپی یونین دانشمندانہ طور پر اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرنے پر آمادہ ہیں جس سے تنازعات کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین نے طبی آلات، کاسمیٹکس، دواسازی، انورٹرز، اور زرعی اور کھانے پینے کی مصنوعات کے حوالے سے مسائل پر ایک دوسرے کے خدشات کو مساوی سطح پر دور کرنے، دو طرفہ مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے، اور چین-یورپی یونین تجارت میں متحرک توازن کو فروغ دینے پر تفصیلی تبالہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے برآمدی کنٹرول کے شعبے میں ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔یورپی یونین دوہرے استعمال کی اشیاءکے شعبوں میں شامل کلیدی لائسنسنگ کے معاملات کو حل کرنے میں پیش رفت کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔ فریقین نے چین اور یورپی یونین کے درمیان دوہرے استعمال کی اشیاء کی تجارت کے حوالے سے ایک دوسرے کے لیے سہولت کاری کے اقدامات متعارف کرانے کے امکان پربھی تبادلہ خیال کیا۔ یورپی یونین چین کے لیے ممکنہ سہولت کاری کے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ چینی وزارت تجارت کے عہدیدار نے بتایا کہ دونوں فریق ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں اور اس تنظیم کے ضوابط پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں، فریقین نے مارچ 2027 میں میکانزم کے تیسرے باقاعدہ اجلاس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔ اس سے قبل، فریقین جنوری میں وزارتی سطح پر ویڈیو کانفرنس سمیت تمام سطحوں پر قریبی رابطے برقرار رکھیں گے۔
Top News
عالمی خبریں
Taiwan leader’s speech exposes him as threat to peace: mainland defense spokesperson
Beijing (CGTN): Taiwan leader Lai Ching-te's recent speech has...
عالمی خبریں
لائی چھنگ ڈے کی نام نہاد قومی دن ”ڈبل ٹین“ کی تقریر حقائق کو نظر انداز اور عوام کو گمراہ کرنے کے سوا اور...
بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ امورِ تائیوان...
عالمی خبریں
تحفظ پسندی کے تناظر میں عملی مکالمے کی قابل قدر کامیابی، چینی میڈیا
بیجنگ :حال ہی میں، چین اور یورپی یونین کا...
عالمی خبریں
China, EU make progress in trade consultations
Beijing (CGTN): China and the European Union have concluded...
عالمی خبریں
جاپان کی بطور شکست خوردہ ملک ،عسکریت پسندی کے خاتمے سمیت اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی لازمی ہے، چینی وزارتِ دفاع
بیجنگ :اطلاعات کے مطابق، جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی...
Local News
پا کستان
زبانی کلامی کسی کو آف لوڈ نہیں کیا جا سکے گا، ایف آئی اے امیگریشن کا نیا اسٹینڈنگ آرڈر جاری
کراچی: ایف آئی اے کی جانب سے اب کسی...
پا کستان
کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی، پانی سر سے اوپر جا چکا، اب یہ فیصلے کا وقت ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات...
پا کستان
چین اور پاکستان مشترکہ فوجی مشق منعقد کریں گے، چینی وزارتِ دفاع
بیجنگ :چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان کرنل چھن...
پا کستان
اسلام آباد: مبینہ خود کشی کرنیوالی طالبہ گولڈ میڈلسٹ تھی، دودھ فروش والد نے پلاٹ بیچ کر ایجنٹ کو رقم دی، ذرائع
اسلام آباد: پولیس نے تھانا رمناکے سیکٹرجی 10 میں...
پا کستان
مکہ معاہدے کا مقصد سعودیہ کا دفاع کرنا ہے اور دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد...
CPEC
بچے پاک چین دوستی میں مسکراہٹیں بکھیرنے کا ذریعہ ہیں، چینی سفارتکار
اسلام آ باد:پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور...
پا کستان
وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا
اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر...
پا کستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوتے بھی تو احترام کی کیا ضمانت ہے؟ خواجہ آصف نے سوال اٹھادیا
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوال اٹھایا...



